سندھ حکومت کا وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

وفاق نے کراچی کے لیے 5 ماہ سے فنڈز جاری نہیںکیے, سندھ حکومت
گرین لائن, دادابھائی ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے فنڈزکے منتظر ہیں, وزیرزراعت سندھ اسماعیلراہو
وفاق سندھ کےساتھ ضیاء الحق سے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، اسماعیل راہو
کراچی(اسٹافرپورٹر) سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبوںکے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اعلان توکئے مگرکراچی کو ایک ٹکا نہیں دیا. وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میںکہا کہ نیازی کی پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے،سندھ کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا,5 ماہمیں پنجاب اور کے پی کو نوازاہ گیا، کراچی کے لیے وفاق نے 5 ماہ سے فنڈز جاری نہیںکیے.انہوں نے کہا کہ گرین لائن, دادا بھائی ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے فنڈزکےمنتظر ہیں,دیگر صوبوں کے ترقیاتی فنڈزوفاق جاری کررہا ہے سندھنظر انداز کیوں؟کراچی سے خنجراب، گوادر میں سی پیک روٹ سے کراس بارڈرنیٹورک کے لیےفنڈز جاری نہیں کیے,سندھ میں واٹر لاگنگ منصوبے کےلیےفنڈرجاری نہیں کیے,وفاقنےسمندرکے پانی کوآگےبڑھنے سے روکنے کہ لیےبھی کچھ نہیں کیا.اسماعیل راہونے کہا کہ وفاق نے ساحلی پٹی مانیٹرنگ منصوبے کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے،این 5اوراین 65 جنکشن پرسکھرسےفلائی اوور کی تعمیر نو کے لیے فنڈز نہیں رکھے،وفاق نے سوئیسے کشمور تک روڈکی تعمیر کےلیےبھی فنڈ نہیں رکھے،وفاق نےجناح اوینیو پرفلائی اوورکے منصوبے کہ لیے بھی پیسے نہیں رکھے،وفاقی حکومت سندھ کو مسلسل نظر کرتی آرہیہے،کسانوں کے لیے بھی ایک ٹکا جاری نہیں کیا. صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق سندھ کےساتھ ضیاء الحق سے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،انصافی حکومت ریاست مدینہ کا توراگ الاپتی ہے, وفاق مگر سندھ صوبے کی عوام کو غربت میںدھکیل رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں