ڈاٸریکٹر پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے یو ای ٹی میں ہونے والےفلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی

ڈاٸریکٹر پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم یو ای ٹی فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شریک ہیں
ڈاکٹر ذوالفقار علی ڈاکٹر امجد حسین ڈاکٹر آصف رفیق ۔محمد تنویر ساتھ کھڑےہیں

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاٸریکٹر پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے یو ای ٹی میں ہونے والےفلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد یو ای ٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔ٹورنامنٹ میں یو ای ٹی لاہور، فیصل آباد کیمپس، نیو کیمپس، نارووال کیمپس اور رچنا کالج گوجرانوالہ نے حصہ لیا۔فائنل میچ فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اور فیصل آباد کیمپس کے درمیان کھیلا گیا ۔فیکلٹی آف سول نے فائنل میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر تنویر قاسم کا کہنا تھا کہ کھیل جسمانی تندرستی کے فروغ،ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔یوای ٹی میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آٸند ہیں۔پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں سپورٹس کلچر کا فروغ چاہتا ہے۔
تقریب میں سپورٹس کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ذوالفقار علی صدر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد حسین سیکرٹری ڈاکٹر آصف رفیق ۔ڈاٸریکٹر سپورٹس تنویر احمد نے بھی شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتحین اور رنر اپ ٹیموں کو میڈلز اور ٹرافیاں دی گٸیں.