پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہداءکے ایصال ثواب کے

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہداءکے ایصال ثواب کے لیئے کورنگی آفس میں قرآن خوانی ودرجات بلندی کے لیئے دعاکا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پارٹی کنوینئر طارق محمود ومرکزی رہنما ﺅں منظور علی جانوری ،محمد طارق مغل ودیگر ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ،اس موقع پر کنوینئر طارق محمود نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے ان معصوم شہداءنے اپنے خون کی قربانی دیکر پوری قوم کو متحد کیا اور جوش وجذبہ دیا کہ دہشت گردوں کے آگے جھکنا نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کرنا ہے ہم ان کی شہادتوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔اور شہداءکے لواحقین کے شابہ بشانہ کھڑے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں