سپر مین‘ کی کیپ2 لاکھ ڈالر میں فروخت

لاس اینجلس میں ہونے والی ایک نیلامی میں فلم”سپر مین“ کی کیپ2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی
جولین نیلام گھر میں 400 فلموں سے وابستہ اشیاءرکھیں گئی تھیں جن میں سے پہلی ”سپر مین“ فلم کی کیپ جسے اداکار کرسٹوفر ریو نے پہنا تھا، 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اسی طرح ”اسٹار ٹریک“ کے کیپٹن جین لک پیکارڈ کا کاسٹیوم28 ہزار800 ڈالر ، ”اسٹار ٹریک: ڈیپ اسپیس نائن“ کے الینارڈ نیمو رومولن کا کا سٹیوم 20 ہزار ڈالر اور ”گھوسٹ بسٹر 2“ کے ڈن اکروڈ کا جمپ سوٹ 32 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔