فلم ”کیٹس“ کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمئیر

ہالی ووڈ میوزیکل فینٹسی فلم ”کیٹس“ کانیویارک میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

فلم میں ٹیلر سوئفٹ، جینیفر ہڈسن، جوڈی ڈینچ، ادریس ایلبا، جیمز کورڈن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم برطانیہ اور امریکا میں 20دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی