شفقت امانت علی خان کی کراچی میں شاندار پرفارمنس

پٹیالہ گھرانے کے مشہور گائیک شفقت امانت علی خان کی کراچی میں شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں پٹیالہ گھرانے کے مشہور گائیک شفقت امانت علی خان نے ایک نجی تقریب کے دوران شاندار پرفارمنس دی جس پر حاضرین جھوم اٹھے، مقامی آڈیٹوریم میں شفقت امانت علی خان سے ان کے مداح گائے ہوئے مشہور نغموں کی فرمائش کرتے رہے جبکہ متوا۔۔تیرے نال نال ۔۔کھماج۔۔ پیش کرنے پر خوب دادا ملی
اس موقع پر شفقت امانت علی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پرفارمنس دینا مجھے بہت اچھا لگتا ہے میں نے کراچی میں بہت وقت گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں میرے بے شمار دوست اور مداح بستے ہیں، ان کی محبت مجھے کراچی کھینچ لاتی ہے