سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی رشید سولنگی گریڈ21کے افسر ہیں۔ بیوروکریسی میں ان کانام جب مشہور ہوا جب ان کو ایم سائٹ لگایا گیا،

تحریر۔۔رفیق بشیر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی رشید سولنگی گریڈ21کے افسر ہیں۔ بیوروکریسی میں ان کانام جب مشہور ہوا جب ان کو ایم سائٹ لگایا گیا،اس کے بعد پھر ترقی کا سفر روکا نہیں اور پھر سیکرٹری تعلیم۔سیکرٹری۔لیبر اور سیکرٹری انفارمیشن کے بعد سیکرٹری صنعت و تجارت رہے۔۔رشید سولنگی کو ایم کیو ایم کے سابق وزیرزء نے متعارف کرایا ۔۔پھر رشید سولنگی صوبائی وزیر سعید غنی کے قریب ہوگیے ۔اب پھر جب بلدیات کی وزارت سعید غنی کو ملی تو انہوں نے ذہنی ہم آہنگی رکھنے والے افسر رشید سولنگی کو ڈی جی ایس بی اے لگا دیا۔رشید سولنگی انتہائی ملنسار اور سافٹ طبعیت کے انسان ہیں۔ اچھی شہرت رکھتے ہیں سب سے بہتر تعلق رکھنا،لوگوں کے کام کرنا ان کہ شہرت ہے۔۔سادہ طبعیت انسان ہیں اور گھر سے آیا ہوا سادہ کھانا کھاتے ہیں دفتر میں ہوتے ہیں تو ظہر۔عصر۔مغرب دفتر میں ادا کرتے ہیں۔اکثر وضوع سے رہتے ہیں۔گریڈ 21کے افسر ہونے پر بھی جوائن فیملی سٹم میں اسکیم 33کے علاقے سچل گوٹھ میں گھر ہیں۔