عثمان شنواری کو بخار، کراچی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر عثمان شنواری کو شدید بخار کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، سری لنکا کے خلاف جمعرات سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ میں اُن کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق 25 سالہ عثمان شنواری کو شدید بخار اور انفیکشن کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، فی الحال انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

عثمان شنواری نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈبیو کیا تھا اور 54 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے فاسٹ بولر کوسان راجتھا بھی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے