چین کے مختلف شہروں میں خون جما دینے والی سردی

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں، لیکن قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسی ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر چین کے صوبے شان ژی کے مختلف شہروں میں دیکھنے کو ملا، جب برف باری ہوئی اورہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔

یوں پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف کے سفید گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بے حد انجوائے کیا