کینیڈا کی سڑک پر مگرمچھ کا مٹر گشت

کینیڈاکی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔

جی ہاں، یہ مناظر کینیڈا کے شہر مونٹریال میں دیکھے گئے جہاں ایک دیوہیکل مگرمچھ سڑک پار کر رہا تھاجس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگرمچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا ۔

دوسری جانب آوارہ مگرمچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور جنگل کی جانب روانہ ہو گیا