سانتا کلاز کا روپ دھارے منچلے کی اسکائی ڈائیونگ

کرسمس کی آمدآمد ہے اور دنیا بھر میں جہاں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، وہیں ایڈونچرکے شوقین منچلے سانتا کلاز کا روپ دھارے تحائف بانٹنے نکل پڑے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایڈونچر کا شوقین ایسا ہی منچلا اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے تحائف بانٹنے پہنچ گیا۔

جی ہاں، فلوریڈا کے ساحل پر سانتا کلاز کا روپ دھارے ایک منچلے نے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے منفرد انداز میں انٹری دی اور وہاں موجود افراد کو تحائف بانٹے جبکہ یوں آسمان سے ساحل پر لینڈ کرتے سانتا کلاز کو دیکھ کر بچے اوربڑے سب بے حد خوش ہوئے