امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست لوزیانا اور مسی سیپی کے مختلف شہروں میں لوگ اس وقت خوفزدہ ہوگئے، جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک طوفانی بگولے دکھائی دیئے جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق یوں دیوہیکل بگولوں سے جہاں لوگ خوفزدہ ہو گئے، وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت اُکھڑ گئے اور بجلے کے کھمبے گر گئے جبکہ مختلف حادثات میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔