کنگ آف رومانس‘ شاہ رخ خان یا ہم؟ سلمان خان کا ٹوئٹر پر سوال

چُل بُل پانڈے کی ’دبنگ 3 ‘ ریلیز ہونے کو ہے، ایسے میں انہوں نے مداحوں سے سوال کر ڈالا کہ’کنگ آف رومانس‘ شاہ رخ خان ہیں یا ہم؟‘

گزشتہ روز بھارتی فلم اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آنے والی نئی فلم ’دبنگ 3‘ کا ایک ٹیزر شیئر کیا جس میں وہ خوشی( فلم کی ہیروئن) کے کمرے کی دیواروں پر شاہ رخ خان کے پوسٹر لگے دیکھتے ہیں
پوسٹر دیکھ کر خوشی سے پوچھتے ہیں کہ ’ہمارے علاوہ آپ کو کون کون پسند ہے؟ جس پر خوشی کہتی ہے کہ آپ کےعلاوہ اپنی ماں اور اپنی سہیلی کو پسند کرتی ہوں۔
سلمان خان یہ سُن کر حیران ہوجاتے ہیں کیونکہ کمرے میں چاروں طرف شاہ رُخ خان کے ہی پوسٹر لگے ہوئے ہوتے ہیں۔
دبنگ 3 میں ’خوشی‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا اصلی نام سعی منجریکر ہے، یہ اُن کی پہلی فلم ہے اور اِس فلم میں اداکارہ کے والد مہیش منجریکر بھی نظر آئیں گے جبکہ فلم میں چُل بُل پانڈے کی بیوی ’رججو‘ کا کردار اداکارہ سونا کشی سنہا ادا کریں گی اور بھائی کا کردار ارباز خان کریں گے
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’دبنگ 3‘ رواں ماہ 20 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی