نِک جونس بھارتیوں کے ’قومی جیجاجی‘ ہیں، پریانکا چوپڑا

بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر نِک جونس بھارتیوں کے ’قومی جیجو‘ ہیں۔

گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر نِک جونس کی نئی فلم ’جومانجی‘ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جو کہ کسی تھیٹر کی ویڈیو ہے، اِس ویڈیو میں پیچھے سے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے مداحوں کی آوازیں آرہی ہیں، اُس کلپ میں جیسے ہی نِک جونس کی انٹری ہوتی ہےو اُن کے مداح کہتے ہیں کہ ’جی جُو، جیجاجی آگئے ہیں
پریانکا چوپڑا نے ’جومانجی‘ کی یہ کلپ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کیپشن میں لکھا کہ ’جب نِک جونس بھارت کے کسی کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔‘

اُنہو ں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور ساتھ ہی سب کا شکریہ بھی ادا کیا
اُن کے اِس ویڈیو پیغام کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔