نور نے پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کردی

سابق اداکارہ نُور بخاری نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اِن خبروں پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دِنوں سے سابق اداکارہ نُور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں، نُور بخاری نے اُن کی پانچویں شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی مجھے خبروں کا حصہ بنایاجا رہا ہے
نور بخاری نے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے ہر ماہ میری شادی کے حوالے سے ایک نئی خبر کو میڈیا وائرل کر دیتا ہے جس کا مجھے خود بھی علم نہیں ہوتا۔‘

اُنہوں نے میڈیا پر شدید غُصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کے لیے آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی سُکون سے گُزارنے دیں۔‘

اُنہوں نے میڈیا سے سوال کیا کہ ’کیا آپ لوگوں کے پاس میرے متعلق خبریں پھیلانے کے علاوہ کوئی اور خبر نہیں ہے؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے کسی وجہ سے انڈسٹری چھوڑی تھی لہٰذا میری زندگی کےحوالے سے ایسی فضول باتوں کو نہ پھیلایا جائے۔‘

واضح رہے کہ دو سال قبل نُور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے علحیدگی اختیار کرلی تھی اور اُس کے بعد نور نے شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا