ندا ڈار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل

پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ندا ڈار اس سال آئی سی سی کی کسی بھی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلسے پیری کو بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے والی ندا ڈار نے رواں سال آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں بھی شرکت کی تھی۔
ندا ڈار نے آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس اعزاز کو اپنے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ اسے اس سطح پر تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر میں میرا ساتھ دینے پر اپنی ساتھی کرکٹرز، کپتان اور کوچز کی شکر گزار ہوں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر:

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کی الیسا ہیلے (وکٹ کیپر)، انگلینڈ کی ڈینیئلے وائٹ، آسٹریلیا کی میگ لیننگ (کپتان)، بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقا کی لیزیلے لی، آسٹرلیا کی ایلسے پیری، بھارت کی دپتی شرما، پاکستان کی ندا ڈار، آسٹریلیا کی میگن شوٹ، جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل اور بھارت کی رادھا یادیو شامل ہیں