انٹرنیشنل اسکواش : طیب اسلم کی سیمی فائنل میں رسائی

طیب اسلم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں پاکستان کے فرحان محبوب، مصر کے یوسف ابراہیم اور محمد الشیربینی جبکہ خواتین مقابلوں میں مصری کھلاڑی ہانہ موتاز، فریدہ محمد، مینا حمید اور امریکا کی سبرینا شوبے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری کھلاڑی یحییٰ النواسنے کو صرف 20 منٹ کے کھیل میں 0-3 سے زیر کیا۔

فرحان محبوب نے ہم وطن فرحان زمان کو 3-1 سے، مصری کھلاڑی یوسف ابراہیم نے پاکستان کے محمد عاصم خان کو 3-1 سے اور مصری کھلاڑی محمد الشیربینی نے پرتگال کے روئے سوریز کو 3-0 سے ہرایا۔

خواتین مقابلوں میں مصر کی ہانہ موتاز نے ہم وطن فرح میمن کو 3-0 سے، مینا حمید نے سوئٹزر لینڈ کی سینڈی میریو کو 4-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مینز اور ویمنز سیمی فائنل بدھ کو کھیلے جائیں گے