متنازعہ شہریت ترمیمی بل:معروف بھارتی شخصیات اورصحافی مودی سرکارکےخلاف پھٹ پڑے

مصنف ، پروڈیوسراور ہدایتکار مہیش بھٹ ٹوئٹر پرایک معنی خیز تصویر شیئر کرتے ہوئے اس عنوان کے ساتھ لکھتے ہیں کہ “جھوٹ میں جینے سےبہتر سچ کوبرداشت کرنا ہے۔”بعدازاں انہوں نے کل کے احتجاج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “اگر آپ کو محبت نہیں ہے تو جو چاہیں وہ کریں۔ زمینی خداؤں کے پیچھے چلیے ، تمام معاشرتی سرگرمیاں کریں ، غریبوں کی اصلاح کی کوشش کریں ، سیاست میں حصہ لیں ، کتابیں اورنظمیں لکھیں ۔ محبت کے بغیر آپ ایک مردہ انسان ہیں ،آپ کے مسائل بڑھ جائیں گے ، بے حد بڑھ جائیں گے۔اداکارہ ،پروڈیوسر پوجا بھٹ ، جو مہیش بھٹ کی بیٹی بھی ہیں ، لوگوں سے ناانصافی کے خلاف بولنے کی تاکید کرتے ہوئے لکھتی ہیں “جب ہمیں احتجاج کرنا چاہئے تو اس پر خاموشی اختیار کرنا بزدلانہ فعل ہے ،بھارت جل رہا ہے ” ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب کوئی خاموش نہیں رہ سکتا