مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،سکیورٹی کونسل کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سکیورٹی کونسل کا خصوصی اجلاس چین کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے،درخواست میں چین نے مؤقف اپنایا کہ کشمیر کی سنگین صورت حال اور مستقبل کی کشیدگی کے پیش نظر سکیورٹی کونسل بریفنگ چاہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس بند کمرہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی 12 دسمبر کو سکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر تشویش سے آگاہ کیا تھا جبکہ رواں برس اگست میں بھی چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں 15 رکن ممالک کے مندوبین شریک ہوئے تھے۔