قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی کامیابی راز بتادیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کے لیے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ٹور میں بلے بازوں نے اچھا پرفارم کیا ہے، رضوان اور میں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کراچی کا ٹیسٹ میچ اپنے نام کریں، محنت کرتا ہوں یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور ولیم سن کے ساتھ نام لیا جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو مجھ سے زیادہ اچھی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم ٹاپ 10 میں آگئے

واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آج جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگا، شائقین نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، امید ہے اگلے میچ میں بھی شائقین اسی اسپرٹ کو برقرار رکھیں گے