لاہور سے جدہ آنے والی پرواز pk 763 کے 157 مسافروں کا سامان لاہور ہی میں رہ گیا

جدہ  (امیر محمد خان سے) لاہور سے جدہ آنے والی پرواز pk 763   کے  157 مسافروں کا سامان لاہور ہی میں رہ  گیا۔ مسافروں جن میں عمرہ زائیرین بھی  موجود تھے سخت پریشانی کا سامنا۔ واضح رہے کہ عمرہ  زائیرئین جنکے رشتے دار جدہ میں نہیں ہوتے اور  عمرہ ایجنٹ انکی مقرر کردہ عمارتوں میں لے جاتے ہیں انہیں سخت پریشانی کا  سامنا کرنا پڑا کہ وہ سامان کی حصول تک جدہ میں کہا ں رہیں جسکی وجہ سے انہیں اضافی اخراجات  ادا کرکے جدہ میں سامان کے انتظار میں  رہنا پڑا۔ زائیرین میں بزرگ خواتین، اور بچے بھی شامل تھے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں