جمانجی نے فروزن 2 کو پیچھے چھوڑ دیا

ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم جمانجی دی نیکسٹ لیول نے امریکن باکس آفس پر گیم بدل دیا ، ویک اینڈ پر ساڑھے9ارب روپے کما کر فروزن 2 کو پیچھے چھوڑ دیا
جادوئی گیم جمانجی کے سیکوئل ’جمانجی دی نیکسٹ لیول ‘میں چار دوستوں کی مشکل ترین مہم نے سب کے دل جیت لیے ،فلم نے جمعہ سے اتوار تک 3 دن میں نو ارب پینتالیس کروڑ روپے کما کر فروزن 2 کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

باکس آفس پر فروزن 2 دوسرے نمبر پر آگئی جس نے تین دن میں تقریباً 3 ارب روپے کا بزنس کیا ۔

تیسرے نمبر پر مرڈر مسٹری مووی نائیوز آؤٹ رہی جس نے ایک ارب چوالیس کروڑ روپے کمائے ہیں ۔