لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ فلم ’’سچ‘‘ 20دسمبر کو پاکستان بھر میں ریلیزہوگی پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ذوالفقار شیخ کی پہلی پاکستانی فلم ’’سچ‘‘ 20 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔ ان دنوں فلم کی کاسٹ پاکستان بھر میں اس فلم کی پروموشنز میں مصروف نظر آرہی ہے۔ علیزے پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سچ ‘‘ کے اب تک چار گانے ریلیز کئے جا چکے ہیں، جسے ناظرین کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

سچ‘ کا میوزک انتہائی محسورکن ہے جو معروف میوزک ڈائریکٹر سیماب سین کا تخلیق کردہ ہے۔ فلم کی کاسٹ نے لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر پنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرور نے فلم کی کاسٹ ‘ ڈائریکٹرذوالفقار شیخ اور پروڈیوسر تسمینہ شیخ کے اعزاز میں ایک پرتکلف تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے فلم کی کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذوالفقار شیخ اورتسمینہ شیخ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انھوں نے بہت محنت اور محبت سے بنائی ہے اور یہ یقیناً فلم انڈسٹری کی بقا اور بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

فلم ’’سچ‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ فلم میں تھرل، رومانس اورمرکزی کرداروں کے ٹکرائو کا خوب صورت امتزاج ہے، جب کہ اس فلم کی خصوصیت، فلم کی انتہائی جاندار موسیقی اور خوب صورت لوکیشنز ہیں، جو فلم کی ریلیز سے قبل ہی دیکھنے اور سننے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ چکی ہے۔

فلم کی کہانی دیگر پاکستانی فلموں سے منفرد نظر آتی ہے، جس میں انسانی جذبات و احساسات کو انتہائی خوبی اور باریکی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو یقیناً دنیا بھر کے فلم بینوں کے دلوں کو چھولے گی۔ علیزے پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی کہانی ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اسکرین رائٹر کمڈ چوہدری کی ہے ،جب کہ ہدایات کاری ذوالفقار شیخ کی ہے۔

اس فلم کے مکالمے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار حسینہ معین کے ہیں، جب کہ فلم کے نمایاں کرداروں میں علیزے شیخ ‘ اسد زمان خان‘ ہمایوں اشرف ‘ جاوید شیخ‘ نعمان مسعود‘ عظمٰی گیلانی‘ فضیلہ قاضی‘ ذوالفقار شیخ‘ تسمینہ شیخ اور دیگر شامل ہیں۔