اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبا ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نےپہلا حکم اپنے نئے سیکر ٹری کی تقرری کا کیا ، پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21کے افسر اسد الرحمن گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکر ٹری ) تعینات کردیا گیا۔اسد الرحمن گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات تھے۔وہ 24ویں کامن کے افسر ہیں، اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار‘ سیکر ٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ کے عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں، چیئر مین نادرا کا بھی اضافی چارج ان کے پاس رہا، وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکر ٹری کام کر چکے ہیں ۔خرم آغا کو وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر و فا قی سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا۔ وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ موجودہ سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی کے عہدے سے ہٹادیا گیا ،انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کوسیکرٹری وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کیا گیا ، تقرر 5 مارچ 2024 سے شمار ہو گا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی خیر محمد کلوار کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔در یںاثنا ءڈپٹی چیف اکاؤنٹس افسر، چیف اکاؤنٹس آفیسر آفس، وزارتِ خارجہ امور عمار رحمان کو تبدیل کرکے امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانہ میں 3سال کیلئے بطور فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا ہے ۔
https://e.jang.com.pk/detail/643109
===================

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈزپر الیکٹرک کانٹا (Weighing Machine) نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے روڈ برج کی تعمیروبحالی کے لئے سروے جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور 6 ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے 5 اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948 کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا۔ 2000 کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا۔ خود کارسروے میں 100 مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔ سابق سینیٹر پرویزرشید، ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین بی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔
=======

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شامل تھے، اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ وفد نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا، خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 24 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق نے شہباز شریف کی حمایت کی جس کی بدولت قومی اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 اراکین کی حمایت حاصل کی ، ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے، جمعیت علمائے اسلام ف نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ کے دوران ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ اختر مینگل موجود تو رہے لیکن کسی کو ووٹ نہیں دیا۔
===================

الیکشن کمیشن نے تقرریوں، تبادلوں ، بھرتیوں پر عائد پاپندیاں ختم کردیں
05 مارچ ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد(ممتاز علوی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ملک میں تبادلوں ، تقرریوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں مذید کہا گیا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ انتخابات کا انعقاد اور انعقاد کرے اور ایسے انتظامات کرے جو انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوں۔ ایمانداری سے، انصاف کے ساتھ، منصفانہ اور قانون کے مطابق انجام دیا جاتا ہے، اور بدعنوان طریقوں کے خلاف حفاظت کی جاتی ہے۔