پنجاب کابینہ آئندہ 2 روز میں حلف اٹھائے گی، رانا ثناکو مشیر قانون بنائے جانے کا امکان – مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا لیے جائیں گے اور آئندہ دو روز میں صوبائی کابینہ کے حلف اٹھائےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبٰی شجاع ایکسائز ، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ انہیں وفاق میں لیے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، اس کے علاوہ پرویز رشید کو معاون خصوصی بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔
=============

سنی اتحاد کونسل قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کتنی مخصوص نشستوں سے محروم؟
سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کتنی مخصوص نشستوں سے محروم ہوئی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد یہ جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طور پر 77 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ یہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 جبکہ اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں سے محروم ہوئی۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل پنجاب سے خواتین کی 12 اور خیبر پختونخوا سے 8 نشستوں سے محروم ہوئی۔

صوبائی اسمبلیوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسی طرح یہ جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔

سنی اتحاد کونسل پنجاب میں خواتین کی 24 نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

ادھر سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل خواتین کی 2 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔