امریکی سپریم کورٹ میں کولوراڈو کی جانب سے ٹرمپ کو نااہل کرنے کا فیصلہ مسترد

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتہائی اہم آئینی فیصلہ دے دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انفرادی ریاستیں ڈونلڈ ٹرمپ کو نومبر کا صدارتی الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتیں۔

سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے متفقہ طور پر ریاست کولوراڈو کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا جس میں ٹرمپ کو ری پبلیکن پارٹی کے ریاستی الیکشن سے ڈسکوالیفائی (نااہل) کر دیا گیا تھا۔

ریاست کولوراڈو نے ٹرمپ پر انتخابی پابندی کےلیے امریکی آئین کی انسداد بغاوت شق کا حوالہ دیا تھا، لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس شق کا اطلاق صرف امریکی کانگریس کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ انفرادی ریاستیں 14ویں ترمیم کی شق 3 کو استعمال نہیں کر سکتیں۔

تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کیپیٹل ہِل حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار باغیانہ تھا یا نہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ریاست الینوائے اور مین (Maine) جیسی ریاستوں پر بھی لاگو ہوگا۔
=================

سنی اتحاد کونسل قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کتنی مخصوص نشستوں سے محروم؟
سنی اتحاد کونسل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کتنی مخصوص نشستوں سے محروم ہوئی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد یہ جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طور پر 77 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ یہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 جبکہ اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں سے محروم ہوئی۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل پنجاب سے خواتین کی 12 اور خیبر پختونخوا سے 8 نشستوں سے محروم ہوئی۔

صوبائی اسمبلیوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسی طرح یہ جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔

سنی اتحاد کونسل پنجاب میں خواتین کی 24 نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

ادھر سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل خواتین کی 2 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔