پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دعوت نامہ موصول ہوگیا، پاکستان ٹیم 3سال بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

29واں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ سال مارچ میں ملائشیا میں ہوگا، ایونٹ میں شرکت کے لیے منتظمین کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ کے اس رینکنگ ایونٹ میں آخری بار 2016 میں شرکت کی تھی، جہاں چھ ٹیموں کے ایونٹ میں پاکستان کی پوزیشن پانچویں رہی تھی