پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے پانچ جنوری تک تمام اسکولز بند رہیں گے۔

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ سردیوں کی چھٹیاں تمام سرکاری و نجی اسکولز میں کی جائیں گی۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگاخیبرپختونخوا حکومت نے سردی میں شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ ‏پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 29 فروری تک اسکول بند رہیں گے۔

اس سے قبل ملک میں بڑھتی سردی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا