معروف فلمی اداکارہ نور نے پانچویں شادی کرلی

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور ایل طویل عرصے سے انگلینڈ میں قیام پذیر ہیں اور وہیں انہوں نے پانچویں شادی بھی کر لی ہے ۔ان کے شوہر پاکستانی نژاد برطانوی ہیں اور وہ دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں،تاہم اس کے علاوہ ان کی اور کچھ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔اداکارہ اور ہوسٹ نور نے 2008 میں پہلی شادی انجینئر صاحب سے دبئی میں کی ،دوسری شادی فلم ڈائریکٹر فاروق مینگل سے کی،تیسری شادی وزیراعظم عمران خان کی پرنسپل سیکرٹری عون چودھری سے کی جبکہ 2015 میں فلمی اداکار ولی حامد خان سے کی اور 2017 میں علیحدگی ہو گئی۔