آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن طے ہے:شیخ رشید

کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج ایک بڑا دن ہے جب آرمی پبلک اسکول میں ہمارے سینکڑوں بچوں نے جام شہادت نوش کیا،اس کے بعد اس دہشت گردی کو پاکستانی فوج اور قوم نے کچل دیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا،آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے لیکن بلاول بھٹو کو پلی بارگین کرنی ہوگی،پانچ کمپنیوں میں ان کا نام ہے اور مارچ میں نیب کو ایک بڑی رقم ملے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن طے ہے،جس دن تفصیلی فیصلہ ملے گا حکومت اپنا کام شروع کردے گی،تمام سیاسی جماعتیں اس پرساتھ دیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور وقت ہے کہ تمام سیاستدان ساتھ بیٹھیں،اس وقت بھارت نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہےاور قائداعظم کا فلسفہ، سوچ آج سارے ہندستان کی آواز بن چکا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ فریٹ کو بڑھانے کے لیے مختلف منصوبے پر کام شروع کر رہے ہیں،مارشل یارڈ ریتی لائن کو جلد ٹینڈر کیا جائے