وزیر اعظم بحرین روانہ، روانگی سے قبل امریکی سینیٹر سے ملاقات

وزیر اعظم بحرین روانہ ہو گئے، بحرین روانگی سے قبل وزیر اعظم سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود رہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے وفد بھی شامل تھے۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم آج ہی دس رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہم راہ پاکستان پہنچے ہیں، وفد کی سربراہی سینیٹر گراہم کر رہے ہیں، ذرایع کے مطابق یہ وفد قطر کے شہر دوحہ سے خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچا ہے۔

دوسری طرف امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیے بحرین روانہ ہو گئے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے، اس دوران وزیر اعظم اور بحرین کے فرماں روا کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔