اسلام آباد:سری لنکن ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں یہ عشائیہ سری لنکن ہائی کمیشن کی طرف سے دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بطور مہمان خصوصی عشائیے میں شرکت کی۔

انہوں نے سری لنکن ٹیم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کرکٹ کمز ہوم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا۔

اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کی نوجوانوں پر مبنی متاثر کن ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔

حکومت کی جانب سے سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر سلام پیش کرتا ہوں