70سالہ چینی شخص کا ڈانس کا شاندار مظاہرہ

70سالہ چینی شخص کے ڈانس کے شاندار مظاہرے نےدیکھنے والوں کو دنگ کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کہتے ہیں عُمر چاہے کچھ بھی ہو بس دل جوان ہونا چاہیے، ایسا ہی ایک معمر شخص چین میں بھی ہے جن کی عُمر تو 70 سال ہے لیکن اُن کا دِل ابھی بھی جوان ہے، یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں بیچ سڑک پر ایک 70 سالہ معمر شخص ایک بچے کے ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہے تھے بلکہ نوجوانوں کو اپنی پرفارمنس سے چیلنج بھی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ڈانس کرنے کے شوقین معمر شخص کی یہ دلچسپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر بےحد پسند کی جارہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔