کم عمر اداکار کی پر اسرار موت

اسکاٹش چائلڈ اسٹار اور بیلے ڈانسر جیک برنس 14 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کم عمر اداکار یکم دسمبر کو چل بسے تھے البتہ اہل خانہ کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیک برنس اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے تھے، اہل خانہ جب انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔
سکاٹش اداکار نے ٹی وی سیریز ’ون آف یو ایس‘ اور ’ان پلین سائٹ‘ میں یاد گار کردار نبھائے جبکہ وہ 2012 میں الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی اکیڈمی کا حصہ بھی بنے جو کلاسیکل بیلے ڈانس کالج ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں گرین وک کے ہوم ٹاؤن میں واقع ہے۔

چائلڈ اسٹار کی موت کی تصدیق الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی جانب سے 9 دسمبر کو شیئر کی گئی البتہ اہل خانہ نے پراسرار موت پر بالکل خاموشی اختیار کر رکھی تھی
برنس کی پُراسرار موت کی اب تک کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے