ماہرہ خان نے ثانیہ مرزا کی خوبصورتی کی تعریف کردی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اداکارہ ماہرہ خان نےخوب تعریف کی اور انہیں ’خوبصورت‘ قرار دے دیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
جن تصاویر میں ثانیہ مرزا اتنی حسین لگ رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی اُن کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کردیا۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی بہن کے نکاح کے دِن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے سبز رنگ محسوس ہو رہا ہے
واضح رہےکہ انعم مرزا کی شادی سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد سے ہوئی ہے، دوسری جانب شعیب ملک اپنی کچھ مصروفیات کی وجہ سے اِس شادی میں شرکت نہیں کرسکے