ہالی ووڈ فلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جاری

سائنس دانوں کو سمندر میں خونی بلاؤں کا سامنا، ہالی ووڈ فلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہالی ووڈ کی ہارر اور ایکشن سے بھرپور فلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ولیم ایوبنک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گِرد گھومتی ہے جنہیں کئی کلو میٹر گہرے سمندر میں خونی بلا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تعاون سے بننے والی اس فلم میں کرسٹن سٹیورٹ، وینسٹنٹ کیسل، جون گلیگر، ٹی جے ملر، جیسیکا ہینوک شامل ہیں جبکہ یہ فلم اگلے سال2020 میں 10جنوری کو ریلیز کی جائے گی