پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے ایک وکٹ کے نقصان پر سری لنکا کی پہلی اننگ کے اسکور کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

قومی ٹیم کو اننگ کے آغاز میں 3 رنز کے مجموعے پر شان مسعود کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے، وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
شان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عابد علی کے ساتھ کپتان اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان نصف سینچری شراکت قائم ہوچکی ہے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیاں راولپنڈی ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز 2 دن کی بارش کے وقفے کے بعد ہوا۔

دس سال بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پنڈی ٹیسٹ پی سی بی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دنیا کو اپنی جانب متوجہ نہ کرسکا۔
پنڈی ٹیسٹ میں ابتدائی 4 روز کمی روشی اور بارش کے سبب ایک دن کا کھیل بھی پورے طور پر مکمل نہیں ہوسکا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی 68 اوور کرائے گئے جس کے بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔

دوسرے دن بادلوں کی آنکھ مچولی کے سبب ایک سیشن کا بھی کھیل پورا نہیں ہوسکا اور پورے دن میں 18 اعشاریہ 2 اوور کرائے گئے۔

جبکہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کا مکمل کھیل بارش کی نذر ہوا۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے سیشن میں ہی سری لنکا نے ڈی سلوا کی سینچری مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی