2020میں متعددموبائل فونز پرواٹس ایپ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن والے اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین واٹس ایپ کی نئی تبدیلیوں سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ واٹس ایپ اعلامیے کے مطابق فروری 2019ء کے بعد سے واٹس ایپ کو جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس نائن اور اینڈروئڈ 3.0 ورژن لازمی تھے۔ اب واٹس ایپ کی مزید اپ ڈیٹس اس قدر آگے بڑھ چکی ہیں کہ انہیں چلانے کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈکے زیادہ بہتر ورژن درکار ہیں ۔جن میں اینڈرائیڈ 4 ورژن شامل ہے۔ اس طرح آئی فون فائیو سے کم ماڈل پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا جبکہ 31 دسمبر 2019ء تک سارے ونڈوزفون پرواٹس ایپ کی سروس بند ہوجائے گی جن میں لومیا سیریز بھی شامل ہے۔
یکم فروری 2020 تک آئی اوایس اوراینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ ایچ پی ایلیٹ اسمارٹ فون، گوگل نیکسس ون، سام سنگ ایپک فوری اور موٹرولا اینڈروئیڈ ایکس پر بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا ۔ واٹس ایپ نے یہ فیصلہ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لئے کیا ہے کیونکہ وہ اس میں مزید تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے ۔