پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12.5ملین یورو کا معاہدہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12.5 ملین یورو کا معاہدہ طے پا گیا ،معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہر نےشرکت کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گرانٹ فراہم کرنے کے لیے جرمن حکومت کے شکر گزار ہیں،پراجیکٹ سے کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہم ہو سکے گی، معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگاپربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی بہتر ہوگا۔دوسری جانب کنٹری ڈائریکٹر جرمن ڈویلپمنٹ بینک ولف گینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی ضرورت ہے۔