ڈاکٹرز کا آصف زرداری کو مزید کچھ روز آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ

عدالت سے ضمانت اور رہائی ملنے کے بعد کراچی پہنچے جہاں انہیں نجی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال نا ساز ہے اور ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو مزید کچھ روز آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق آج سابق صدر کی انجیوگرافی کی جائے گی جبکہ آصف زرداری کی اینجیو پلاسٹی کیے جانے کاامکان بھی ہے۔آصف زرداری کےمعالج خاص پروفیسر ندیم قمر نے تصدیق کی کہ کچھ ٹیسٹس رپورٹس کےنتائج آناباقی ہیں اور امراض قلب سےمتعلق تشخیص کو خود دیکھ رہاہوں،امکان ہےکہ مزید چند روز اسپتال میں رکھاجائے۔نجی ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز بھی آصف زرداری کے مختلف امراض کا معائنہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد احتساب عدالت نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق صدر آصف زرداری کو رہا کردیا تھا۔