وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری ،نوافل ادا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ، مدینہ کےڈپٹی گورنراورجدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالدمجید نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پرسعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے جبکہ امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم عمران خان آج ہی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، دورےمیں باہمی تعاون اورخطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ بحرین ، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے، عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین ، 17 دسمبرکو 2روزہ دورےپرسوئٹزرلینڈجائیں گے، جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔