شاہ کامرس انسٹیٹیوٹ اینڈکالج گلشن اقبال میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد

کراچی – سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایس ڈبلیو اے )کےزیراہتمام شاہ کامرس انسٹیٹیوٹ اینڈکالج گلشن اقبال میں انتظامیہ کےاشتراک سے ہفتہ کی صبح دس بجے سےدوپہر تک مفت طبی کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس میں ماہرین نےطلبہ وطالبات،اساتذہ اور اسٹاف کا معائنہ کیا۔ ماہرین میں ڈاکٹرسعدیہ راقب،ڈاکٹر عبدالستار کھتری اور عبدالعظیم و دیگر شامل تھےجنہوں نے امراض کی تشخیص کرکے ادویات تجویز کیں۔اس موقع پرشاہ انسٹیٹیوٹ کی میڈم صائمہ،سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کےرہنما محمد سمیع الدین انصاری،راشد مہتاب سلفی،انسٹیٹیوٹ کےاساتذہ بھی موجود تھے۔میڈم صائمہ نے سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ ویلفیئر کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں ، صحت مندانہ سرگرمیوں کےذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ ایس ڈبلیو اے کےرہنماؤں نےانہیں بتایاکہ ماضی میں ویلفیئر کےتحت طلبا کی ذہنی نشووو نما کیلئے تعلیمی سرگرمیاں بھی کرتےرہےہیں اور اب ان سرگرمیوں کےدائرےکو وسعت دے رہےہیں تاکہ نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیتوں میں نکھار لایاجاسکے۔ سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن اپناروشن ماضی رکھتی ہےاس کےسرپرستوں نے طبی،کھیلوں،غیرنصابی سرگرمیوں کےذریعےمعاشرے کی فلاح وبہبود کےلیےاپناکردار ادا کیاہے اور اب تنظیم نو کےبعدنومنتخب عہدیداران نے ان کی اسی جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھنےکاعزم کیاہے 






اپنا تبصرہ بھیجیں