راولپنڈی ٹیسٹ , صدر مملکت کا اسٹیڈیم پہنچنے کا امکان

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں روز ہے، میچ بارش کی وجہ سے شدید متاثر رہا، گزشتہ روز ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی تھی، خراب موسم نے ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا مزہ کرکرا کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گام زن ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 20،20 پوائنٹس ملیں گے، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ آج صدرعارف علوی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، اسٹیڈیم میں صرف ان گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے جن پر پی سی بی کے فراہم کردہ اسٹیکرز چسپاں ہوں، پارکنگ کے لیے پی سی بی نے گاڑیوں کو نیلے اور لال اسٹیکرز فراہم کیے ہیں۔قبل ازیں، دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا تھا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں آج دن بھر مطلع صاف رہے گا، سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے، آج پانچویں روز کے کھیل میں مہمان ٹیم نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کے دھنن جیا ڈی سلوا نے سنچری اسکور کی، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔