ایم کیو ایم بار بار سندھ میں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے فسادات کروانا چاہتی ہے

ایم کیو ایم باربار سندھ میں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے فسادات کروانا چاہتی ہے. پی پی رہنمااسماعیل راہو
بہادر آباد تکمحدود یہ جماعت صوبہ تقسیم کرنے والا بل قومی اسمبلی سے واپس لے اور سندھ کی عوامسے معافی مانگے, وزیر زراعت اسماعیل راہو
سندھ کی تقسیمکو چھوڑیں، اپنی جماعت ایم کیو ایم کو مزید تقسیم سے بچائیں کیونکہ فروغ نسیمکی سربراہی میں اس جماعت کا ایک اوردھڑہ بننے والا ہے,اسماعیل راہو
کراچی(اسٹافرپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہناہے کہ ایم کیو ایم بار بار سندھ میں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے فسادات کرواناچاہتی ہے.پی پی رہنما اسماعیل راہو نے مزید اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ ہم ایم کیوایم کی اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہیں،یہ جماعت خودکو زندہ رکھنے کے لیے بار بارتقسیم کی بات کر رہی ہے,بہادر آباد تک محدود یہ جماعت صوبہ تقسیم کرنے والا بلقومی اسمبلی سے واپس لے اور سندھ کی عوام سے معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ سندھدھرتی ماں نے جس طرح تمام باہر سے آنے والوں کو پناہ دی اس کا مطلب ہرگز یہ نہیںکے باہر سے آنے والا کوئی بھی اسے توڑنے کی بات کرے.صوبائی وزیر نے ایم کیو ایمکو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کو چھوڑ یں، اپنی جماعت کو مزید تقسیمسے بچائیں کیونکہ فروغ نسیم کی سربراہی میں اس جماعت کا ایک اور دھڑہ بننے والاہے.پی پی رہنما نے کہا کہ دھرتی ماں کی تقسیم کی بات پر پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کیخاموشی افسوس ناک ہے،کیا پی ٹی آئی اور جی ڈی اے بھی اس سازش کاحصہ ہیں؟اسماعیلراہو کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اب بھی لندن سے آنے والے اشاروں پر چل رہی ہے,جببھی رموٹ کا بٹن لندن سے آن ہوتا ہے تو ایم کیو ایم پاکستان ناچنا شروع کردیتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں