ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری بھی جاری رکھو ں گی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پی ٹی وی آج بھی  اکیڈمی کا درجہ رکھتاہے  میرے ٹیلنٹ کی  بدولت پی ٹی وی میں مجھے  بہت  پذیرائی حاصل ہوئی ہے  آئندہ ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری بھی  جاری  رکھو ں گی ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ اور ماڈل فضاء محمود نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل گھر داماد  کے سیٹ پر صحافییوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  فضاء نے کہا کہ پاکستان میں  بہت مواقع اور بہت ٹیلنٹ  ہے ہمارے ڈرامے اور فلم تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے جس کی بدولت ہمارے اداکاروں کو بہت زیادہ مواقع میسر  ہوئے ہیں مجھے دو تین  سیریلز کی آفرز ہیں جن کے اسکرپٹ دیکھ رہی ہوں فضاء محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اچھی فلم  کی  آفر ہوئی تو ضرور کروں گی جبکہ  سا تھ ساتھ ماڈلنگ  بھی  جاری  رکھوں گی ایک سوال کے جواب میں میں فضاء محمود کا کہنا تھا اداکاری میرا شوق اور جنون  ہے جو اپنی  فیملی کے اسپورٹ سے جاری رکھو ں گی



اپنا تبصرہ بھیجیں