حکومت ہر شعبے میں ناکامی کے بعد دوبارہ انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے:احسن اقبال

سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکامی کے بعد دوبارہ انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ،ایف آئی اے کے سربراہ کو ہٹا کر پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ بندہ لگایا گیا،مسلم لیگ (ن) ہمیشہ شفاف احتساب کی حامی رہی ہے،مسلم لیگ (ن) کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،آج کل مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے،سپورٹس سٹی کے نام پھر فائلیں کھولی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت میں سپورٹس سٹی کا منصوبہ پاس کیا تھا۔