دیپکا پڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم ’چھپاک‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

حقیقی واقعہ پر مبنی فلم ’چھپاک‘ میں دیپکا ایسڈ اٹیک سے متاثرہ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہے
واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون نے چند ماہ قبل میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھپاک‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اس فلم میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کی سماج میں خواتین کے لیے بڑھتے جرائم کو دیکھایا گیا ہے ، فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور اب تک ٹریلر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں
چھپاک کے ٹریلر میں دیپکا پڈوکون کی بہترین اداکاری نظر آرہی ہے-

فلم ’چھپاک‘ 10 جنوری 2020کو ریلیز ہوگی، یہ فلم ایسٹ اٹیک متاثرہ لکشمی اگروال کی کہانی پر مبنی ہے