یمنٰی زیدی نے شاعرانہ انداز میں دل کی بات کہہ دی

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں اپنے دل کی بات بتادی۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شاعری کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو مسکراہٹیں اور بھی ہیں، چاہتیں اور بھی ہیں۔ پر کیا کریں لب اسی پر مسکراتا ہے، دل اسی کو چاہتا ہے۔ جس سے خاص ہو آپ کا رابطہ۔ جہاں ہو بے زباں سا واسطہ
یمنیٰ نے اپنا شعر مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ دل کی وہ کیفیت ہے جہاں پر نادان یہ بھول جاتا ہے کہ زمانے بھر میں مشہور ہیں قصے اس کے ٹوٹ جانے کے۔

یمنٰی زیدی فنی کیریئر میں اب تک متعدد ڈرامے کر چکی ہیں تاہم کانچ کی گڑیا ، پنجرا، معصوم اور ’ذرا یاد کر ‘ جیسے ڈرامے انہیں بہترین اداکارہ بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں جبکہ اداکارہ کا ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ بھی لوگوں میں پسند کیا جارہا ہے