ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں بھی میڈل جیتنے کیلئے پر عزم

پاکستان کے ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں جیولین تھرو کے نئے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں تین ٹارگٹ حاصل کیے، اب ٹوکیو اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ قطر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہی ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا ہدف تھا، لیکن انجری کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دسمبر کے آخر میں دو ماہ کے لیے چین جارہے ہیں جہاں بھرپور ٹریننگ کریں گے