سینتوکی نو بال معاملے کو بورڈ دیکھ رہا ہے، چیف ایگزیکٹو بی سی بی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین کا کہنا ہے کہ بی پی ایل میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر سینتوکی کے نو بال کرانے کے معاملے کو بورڈ اپنے طور پر دیکھ رہا ہے، عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

ڈھاکا میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں چٹوگرام چیلنجرز اور سلہٹ تھنڈرز کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں سلہٹ تھنڈرز سے کھیلنے والے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر سینتوکی کے پہلے اوور کی پانچویں گیند نو بال قرار پائی تھی۔

سینتوکی کا پیر کریز سے خاصا باہر تھا، اس گیند کا جب ایکشن ری پلے دکھایا گیا تو کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔